روس کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری کر رہا امریکہ، صدر بائڈن پر سب کی نگاہیں

روس کے خلاف امریکہ لگاتار سخت رخ اختیار کیے ہوئے ہے، ایک طرف امریکہ نے روس سے تیل درآمد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ارو دوسری طرف امکان ہے کہ کچھ دیگر پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

امریکی صدر جو بائڈن
امریکی صدر جو بائڈن
user

قومی آوازبیورو

یوکرین پر روسی حملے کے بعد کئی بڑے ممالک نے روس پر کئی طرح کی پابندیاں لگائی ہیں، اور یہ سلسلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ روس کو معاشی طور سے کمزور کر دیا جائے۔ امریکہ نے تو روس کے خلاف انتہائی سخت رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ اسی درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ امریکہ نے روس سے تیل درآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس کی خبر کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں بائڈن منگل کو اس پابندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ یوکرین پر بے وجہ اور نامناسب حملہ کے لیے روس کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے کارروائی کا اعلان کرنے کے لیے بائڈن تیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائڈن نے گزشتہ مہینے روس کے خلاف اپنی پابندیوں کو مزید آگے بڑھاےت ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے وزیر خارجہ سرگیئی لاوروو کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ امریکہ نے تب چار روسی بینکوں پر مالی مدد دینے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی تک اس کی رسائی رخنہ انداز کرنے اور روس کے اراکین پارلیمنٹ کے امریکہ سفر پر پابندی بھی لگا دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔