امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں ملی بڑی راحت، سبھی 34 معاملوں میں بلاشرط رِہا

فیصلے پر ٹرمپ نے جج سے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں میرے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا گیا، میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آج اس وقت ایک بہت بڑی خوشخبری ملی جب ہش منی کیس میں عدالت نے انھیں رِہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ڈونالڈ ٹرمپ کو سبھی 34 معاملوں میں بلاشرط رِہا کر دیا۔ ساتھ ہی عدالت نے دوسری مدت کار کے لیے انھیں نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج مرچین نے اس کیس کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ اس کیس میں بڑا تضاد ہے۔ اس کیس نے میڈیا میں سرخیاں بٹوریں، لیکن عدالت میں یہ معاملہ کچھ الگ ہی ہے۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد جج نے جو تبصرہ کیا اس سے قبل ٹرمپ نے جج سے کہا کہ ’’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ بہت ہی خراب سلوک کیا گیا۔ میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘ اس سے قبل ٹرمپ عدالت میں لگاتار وہی دلیلیں دہرا رہے تھے جو وہ پہلے کہتے آئے ہیں۔ وہ لگاتار الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے رہے ہیں، اور آج بھی عدالت میں وہ ایسا ہی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔


قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ پر 2016 میں اسکینڈل سے بچنے کے لیے ایک ایڈلٹ اسٹار کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دینے کا الزام لگا تھا۔ الزام تھا کہ انھوں نے یہ پیسے ایڈلٹ اسٹار کو اپنے رشتوں پر خاموشی اختیار کرنے کے لیے دیے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں ٹرمپ قصوروار ٹھہرائے گئے تھے۔ قصوروار ٹھہرائے جانے کے باوجود آج جب ان کی سزا کے تعلق سے فیصلہ سنایا گیا تو سبھی 34 معاملوں میں بغیر کسی جرمانہ کے بلاشرط رِہا کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔