روس کے خلاف امریکہ اور یوروپی یونین کی سخت پیش قدمی، کریملن کو کمزور کرنے کی کوشش

امریکہ اور یوروپی یونین نے روسی توانائی پر یوروپ کا انحصار کم کرنے کی کوشش کے تحت ایل این جی پر ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیا ہے، بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکہ اور یوروپی یونین نے روسی توانائی پر یوروپ کا انحصار کم کرنے کی کوشش کے تحت ایل این جی پر ایک بڑے معاہدے کا اعلان کیا ہے، بی بی سی کی ایک حالیہ رپورٹ میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ اس معاہدے کا اعلان جمعہ کو امریکی صدر جو بائڈن کی سہ روزہ برسیلز سفر کے دوران کیا گیا۔ سمجھوتے کے تحت امریکہ یوروپی یونین کو سال کے آخر تک کم از کم 15 ارب اضافی کیوبک میٹر ایل این جی فراہم کرے گا۔

بلاک پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں روسی گیس کے استعمال میں تخفیف کرے گا۔ اس کا مطلب ہوگا کہ درآمد بڑھانا اور زیادہ تجدید توانائی پیدا کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہو سکتے ہیں۔ روس یوروپ کی توانائی کا ایک اہم فراہم کنندہ ہے اور یوکرین کے ساتھ اس کی جنگ کی وجہ سے توانائی سے جڑے وسائل کی قیمتوں میں ریکارڈ اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔


بی بی سی نے بتایا کہ توانائی کی قیمتیں حملہ سے پہلے ہی بڑھ رہی تھیں، کیونکہ معیشتیں کووڈ بحران کے سبب بحران کی طرف بڑھ رہی تھیں، لیکن اب دھیرے دھیرے اس بحران سے باہر نکل رہی تھیں۔ یوکرین میں حملہ نے یوروپی یونین کے دیگر ممالک سے امپورٹ یعنی درآمد بڑھا کر اور تجدید توانائی کو فروغ دے کر اس سال روسی گیس کے استعمال میں دو تہائی تخفیف کرنے کا عزم ظاہر کرنے کے لیے ترغیب دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔