امریکہ : چرچ میں فائرنگ، 27 افراد کی موت

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

ٹیکساس: ایک مسلح شخص نے امریکہ كے ایک چھوٹے شہر کے چرچ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 27لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ک20سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ سان انتونیو کے مشرق میں 65 کلومیٹر دور سدرلینڈ اسپرنگس کے ولسن کاؤنٹی کے علاقہ میں فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واردات مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے اجتماعی دعاکے دوران ہوا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس وقت کتنے افراد دعا میں شامل تھے ۔
پولیس افسر رابرٹ مرفی نے بتایا کہ چرچ سے کئی میل کے فاصلہ پر م ایک مسلح شخص کو مار گرایا گیا۔ولسن کاؤنٹی کےشیرف جوي ٹیكٹ نے سی این این چینل کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے لیکن دوسرے ذرائع کے مطابق اس فائرنگ میں 27افراد مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق اس واردات کو انجام دینے والے واحد مشتبہ نے چرچ میں گھستے ہی رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی۔ادھر، 12 دنوں کے ایشیا دورے پر گئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا-’خدا سدرلینڈ اسپرنگس، ٹیکساس کے لوگوں کا ساتھ دے۔ وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور پولیس موقع پر ہے‘‘۔قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ متاثرین کی عمر پانچ سال سے 72 سال کے درمیان ہے۔ٹیکساس پبلک سیفٹی کے سیکشن کے ریجنل ڈائرکٹر فری مین مارٹن نے کہا کہ فائرنگ کے بعد جب مشتبہ ا پنی گاڑی سے فرار ہونے لگا تو ایک مقامی شخص نے رائفل سے اس پر گولی چلا دی ۔

ادھر مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسلح شخص کی شناخت 26 سال کے ڈیون پی کیلی کے طور پر ہوئی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک مشتبہ شخص کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

علاقہ سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں چرچ کا بیرونی علاقہ پولیس محاصرے میں دکھائی دے رہا ہے۔زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچانے کے لئے کئی ہیلی کاپٹر بھی بلائے گئے. تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی کے ایجنٹ موقع پر پہنچ گئے ہیں جو تحقیقات کر رہے ہیں۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اسے صوبے کے تاریخ کی سب سے خوفناک فائرنگ بتاتے ہوئے کہا-’’اس نفرت انگیزکام سے جن تمام لوگوں کو نقصان ہوا ہے ہماری تعزیت ان کے ساتھ ہیں۔ ہم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘‘۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔