اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرار داد منظور، یوکرین پر حملہ بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں ہندوستان نے ایک بار پھر روس کے خلاف ووٹنگ سے خود کو الگ رکھا جبکہ ووٹنگ میں قرارداد کی حمایت میں 141ووٹ، مخالفت میں پانچ ووٹ جبکہ 35 ارکان غیر حاضر رہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے بیچ جاری جنگ خوفناک شکل اختیار کرت جا رہی ہے اور جیسے جیسے اس میں شدت آ رہی ہے دنیا کے کئی ممالک اور اقوام متحدہ کی امن بحالی کی کوششیں بھی تیز ہو رہی ہیں ۔ اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کرکے ایک مرتبہ پھر روس سے یوکرین پر حملے بند کرنے کے لئے کہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر حملہ کرنے والے روس کے خلاف قرار داد اکثریتی ووٹ سے منظور ہوگئی، جس میں روس سے فوری طور پر یوکرین میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس سے یوکرین میں فوجی آپریشن بند کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف پیش کی گئی قرار پر آج ووٹنگ ہوئی، جس میں کل 146 ممالک نے حصہ لیا، جبکہ 35 ممالک غیر حاضر رہے۔

دریں اثناء، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان نے ایک بار پھر روس کے خلاف ووٹنگ سے خود کو الگ کر لیا۔ ووٹنگ میں قرارداد کی حمایت میں 141ووٹ، مخالفت میں پانچ ووٹ پڑے، جبکہ 35 ارکان غیر حاضر رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔