یوکرین نے انخلا کے 12کوریڈور کھولے

فوج نے انسانی کوریڈور کیلئے جنگ بندی یقینی بنائی ہے لیکن اگر روس پھر سے فائرنگ شروع کرتا ہے اور بچاو کے کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اسے پوری دنیا سے جواب ملے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو کہا کہ یوکرین کے لوگوں کو محفوظ نکالنے کے لئے 12 نئے نکلنے کے کوریڈور گئے ہیں۔

سی این این نے مسٹر زیلنسکی کے حوالے سے بتایا کہ ایجیم، اینرہودر، وولنوواکھا، پولوہی، بوکا، ہوسٹو میل، بورو ڈائنکا، اینڈریوکا، مائکلیچی مکاریف، کوجاروویچی اور ماریوپول کے شہروں کے لئے خوراک اور دوا کے ساتھ مال بردار گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔


انہو ں نے کہاکہ فوج نے ان انسانی کوریڈور کے کام کرنے کیلئے جنگ بندی یقینی بنائی ہے لیکن روس پھر سے فائرنگ شروع کرتا ہے اور لوگوں کے بچاو میں کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو اسے پوری دنیا سے جواب ملے گا۔

مسٹر زیلنسکی نے کہاکہ ماریوپول اور وولنوواکھا کے انسانی کوریڈور میں جنگ بندی اپیل کئے جانے کے باوجود روس نے بار بار رخنہ ڈالا۔ ویڈیو خطاب میں انہوں نے روس کے خلاف مزید پابندیوں کی بھی اپیل کی۔


انہوں نے کہاکہ اگر یہ جاری رہتاہے تو روس کے خلاف پابندی کافی نہیں ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے شراکت داروں کی طرف سے لگائی گئی نئی پابندیوں کی وجہ سے روس کو اس خوفناک جنگ کے لئے ادائیگی کرنی ہوگی۔

اس درمیان یوکرین نے روس پر یوکرینی فضائی علاقہ سے بیلاروس کے گاوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے۔


دی گارجین نے یوکرین کی فضائیہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ اشتعال دلانے کی کوشش ہے، اس کا ہدف یوکرین کے ساتھ جنگ میں بیلاروس کے مسلح دستوں کو شامل کرنا ہے۔ ہم سرکاری طورپر اعلان کرتے ہیں کہ یوکرینی فوج نے منصوبہ نہیں بنایا ہے اور بیلاروس جمہوریہ کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کا منصوبہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔