یوکرین کا چار روسی ایئربیس پر ڈرون حملہ، 40 بمبار طیاروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے روس کے اندر واقع کئی فضائی اڈوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس سے 40 سے زائد روسی بمبار تباہ ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

یوکرین نے روس کے چار اہم فضائی اڈوں اولنیا اور بیلایا پر حملہ کیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے اس حملے میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جن فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ روس-یوکرین سرحد کے اندر واقع ہیں۔ یوکرینی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ یوکرینی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا۔ یوکرین نے خاص طور پر اس اڈے کو نشانہ بنایا ہے جسے روس بمباری کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے روس کے اندر واقع کئی فضائی اڈوں پر ڈرون سے حملہ کیا ہے، جس سے 40 سے زائد روسی بمبار تباہ ہو گئے ہیں، جنہیں روس یوکرین پر بمباری کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ وہی طیارے ہیں جو اکثر یوکرین کے اوپر سے پرواز کرتے ہیں اور بم گراتے ہیں۔ یوکرین نے مرمانسک میں اولنیا ایئر بیس، ارکتسک میں بیلایا ایئر بیس، ایوانوو میں ایوانوو ایئر بیس اور  دیاگیلیوو ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔


سیکیورٹی سروس آف یوکرین (ایس بی یو) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کے ڈرون روسی علاقے میں گہرائی تک جاکر بڑے بمبار طیاروں جیسے Tu-95، Tu-22 اور مہنگے اور نایاب A-50 جاسوس طیاروں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔ ایس بی یو نے کہا کہ یہ حملہ "بیلایا" ایئر بیس پر ہوا ۔

روس یا دیگر ممالک کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے اور کچھ معلومات میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن اگر یہ درست ہے تو اسے یوکرین کا روسی فضائی طاقت پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ تصور کیا جائے گا۔ یوکرین نے کہا ہے کہ اس کے ڈرون پروازیں جاری رکھیں گے اور جوابی کارروائی کرتے رہیں گے۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔