روس یوکرین جنگ کے دوران پولینڈ میں روسی میزائل کے گرنے سے دو افراد ہلاک

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ پولینڈ پر جان بوجھ کر حملہ کر رہا ہے۔

میزائل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
میزائل، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وارسا: یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل گرے ہیں جس سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بی بی سی نے کہا کہ یہ رپورٹیں روس کی جانب سے یوکرین پر نئے حملوں کی لہر شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری ایحناٹو کے مطابق منگل کے روز یوکرین پر90 سے زیادہ میزائل داغے گئے، جن میں سے 70 سے زیادہ کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔ فی الحال، پولینڈ کی حکومت نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد کچھ فوجی یونٹوں کو ہائی الرٹ پر رکھ رہی ہے۔


اس سے قبل پولش میڈیا نے کہا تھا کہ روسی میزائل یوکرین کی سرحد پار کر کے پولینڈ پر گرے تھے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ پولینڈ پر جان بوجھ کر حملہ کر رہا ہے۔ روس نے اس حملے کے ذمہ دار ہونے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "صورتحال کو مزید خراب کرنے کے لیے جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی" قرار دیا۔

امریکہ اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں نے کہا کہ وہ اس بابت چھان بین کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ذمہ داری طے کرنا باقی ہے۔ پولینڈ کے فائر فائٹرز نے دھماکے کی وجہ بتائے بغیر مشرقی قصبے پرزیوڈو میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */