کرسمس پارٹی میں فائرنگ سے 12 لوگوں کی موت

حالیہ برسوں میں، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان اپنے دبدبہ کے لیے ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

میکسیکو کی ریاست گواناجواٹو کی میونسپلٹی سالواتیرا میں اتوار کی صبح کرسمس پارٹی کے دوران فائرنگ سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔گواناجواتو اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ سان ہوزے ڈیل کارمین کمیونٹی میں میکسیکو کے روایتی جشن کرسمس پوساڈا کے دوران خونریزی کی واردات ہوئی،جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مسلح حملہ آوروں کا ایک گروپ غیر متوقع طور پر وہاں پہنچا اور پوساڈا کے حاضرین پر گولی چلا دی، جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، جس سے 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔


حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو میونسپلٹی کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔حالیہ برسوں میں، جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان اپنے دبدبہ کے لیے ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔