ترکیے: استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کی کوشش، سیکورٹی اہلکاروں کی مستعدی سے 2 حملہ آور ہلاک، 5 افراد زخمی

ترکیے کے وزیر داخلہ علی یرلکایا نے بتایا کہ منگل کو استنبول کی ایک عدالت میں 2 لوگوں نے حملے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ انھیں موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر، یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

ترکیے کی ایک عدالت میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب دو حملہ آوروں نے استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو مستعد سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا جنھوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا۔ حالانکہ اس واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعہ کے تعلق سے ترکیے کے وزیر داخلہ علی یرلکایا کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ منگل کو استنبول کی ایک عدالت میں دو لوگوں نے حملے کی کوشش کی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں موقع پر ہی مار گرایا اور حملہ آور کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔


وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کر اس واقعہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ’’منگل کی صبح کیگلائن کورٹ ہاؤس میں ایک سیکورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی گئی۔ اس حملے میں شامل مرد اور عورت کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد بھی پیش کی۔ ساتھ ہی وزیر داخلہ علی نے کہا کہ ’’میں ہمارے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔