حساس سرکاری دستاویزات کے معاملے میں ٹرمپ کے دو وکیل گواہ بن سکتے ہیں

'دی گارڈین' اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکیل کرسٹینا باب اور وکیل ایون کورکورن جانچ میں پھنس گئے ہیں

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو وکیل ان کے فلوریڈا ریزورٹ میں انتہائی حساس سرکاری دستاویزات کے غیر قانونی طریقے سے رکھنے کی مجرمانہ تحقیقات میں گواہ یا ٹارگٹ بن سکتے ہیں۔

'دی گارڈین' اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکیل کرسٹینا باب اور وکیل ایون کورکورن جانچ میں پھنس گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مار-اے- لاگو گھر سے صدر کے ریکارڈ اور کلاسیفائیڈ دستاویزات کے باکس کو دوبارہ حاصل کرنے کی حکومت کی مہینوں کی طویل کوشش کے دوران محکمہ انصاف کے ساتھ رابطہ کیا۔


محکمہ انصاف کی طرف سے متعلقہ کیس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں وکلاء نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جیوری کے ایک بڑی عرضی کی تعمیل کی تھی، جو بعد میں غلط ثابت ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔