یوپی میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل، 16 آئی اے ایس کا تبادلہ

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل انجام دیتے ہوئے 16 سینئر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل انجام دیتے ہوئے 16 سینئر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ سب سے اہم ٹرانسفر نونیت سہگل کا ہے، جنہیں انفارمیشن، کھادی اور ایم ایس ایم ای محکموں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اب انہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اسپورٹس کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

سہگل کا تبادلہ ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش اوستھی کے دفتر سے ریٹائر ہونے کے ایک دن بعد کیا گیا ہے۔ تمام اہم انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سنجے پرساد کو دے دیا گیا ہے، جن کے پاس محکمہ داخلہ کا چارج بھی ہے۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت امت موہن پرساد کا اسی عہدے پر محکمہ صنعت میں تبادلہ کیا گیا ہے، جبکہ پارتھا سارتھی سین شرما، جو مرکزی ڈیپوٹیشن سے لوٹے ہیں، پرنسپل سیکریٹری، صحت اور ادویات کا عہدہ سنبھالیں گے۔


اب تک راج بھون میں گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے طور پر تعینات مہیش گپتا کا اسی عہدے پر محکمہ بجلی میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ کلپنا اوستھی گورنر کی نئی پرنسپل سکریٹری مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ثانوی تعلیم کے محکمہ میں ایڈیشنل چیف سکریٹری آرادھنا شکلا کا تبادلہ محکمہ آیوش میں کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */