ٹرمپ روس سے تیل خریدنے کو لے کر ہندوستان پر مزید اقدامات کے امکانات پر غور کر رہے ہیں: روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےکہا ہے کہ  ہندوستان کے خلاف امریکہ نے جو کچھ کیا ہے وہ اس کے سامنے ہے، تاہم وہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ امریکہ اسے درست کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

یو این آئی

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کو کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ روس سے خام تیل خریدنے کے معاملے میں ہندوستان کے خلاف کی گئی کارروائی کے بارے میں مزید اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس معاملے کی نئی سمت کے پیش نظر وہ 'مزید اقدامات کرنے پر غور کر رہے ہیں'۔

روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ توقع کرتا ہے کہ ہندوستان کے خلاف جو بھی کارروائی کی گئی ہے، اسے درست کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان کے خلاف ہم نے جو کچھ کیا ہے وہ ہمارے سامنے ہے، تاہم ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ہم اسے درست کر سکتے ہیں۔ لیکن صدر مزید اقدامات کرنے کے قابل ہیں اور وہ اس پر غور بھی کر رہے ہیں کیونکہ معاملہ ایک مخصوص سمت میں بڑھ گیا ہے۔"


مارکو روبیو نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب پیر کے روز انہوں نے وزیر خارجہ ایس. جے شنکر کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ ہندوستان، امریکہ کے لیے "انتہائی اہم" شراکت دار ملک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔