’’ہندوستان  روس سے تیل نہیں خریدے گا‘‘: ٹرمپ نے پھر دہرایا یہ دعویٰ

یوکرینی  صدر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی جانب پیش رفت ممکن ہے۔ انہوں نے اس دوران دہرایا  کہ ہندوستان  اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہنگری روس سے تیل خریدنے پر مجبور ہے کیونکہ اس کے پاس صرف ایک پائپ لائن کنکشن ہے۔

مزید برآں، یوکرین کے صدر زیلنسکی کے ساتھ دوپہر کے کھانے کے دوران، ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی طرف پیش رفت ممکن ہے ۔ٹرمپ نے کہا کہ صدر زیلینسکی اور صدر پوتن ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ "میں یہ زیلنسکی اور پوتن سے کہتا ہوں۔ ان کے درمیان گہرے اختلافات ہیں، اور یہ امن معاہدے میں رکاوٹ ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اسے حل کر لیں گے۔"


انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ یہ معاہدہ دیرپا اور پائیدار ہو۔ مشرق وسطیٰ امن معاہدے کی مثال دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت زیادہ پیچیدہ ہے۔ 59 ممالک اس میں شامل تھے لیکن سب نے اتفاق کیا۔ بہت سے لوگوں نے سوچا کہ یہ ناممکن ہے، لیکن ہم نے کر دکھایا۔ مجھے یقین ہے کہ روس یوکرین تنازع بھی حل ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی اور محسوس ہوا کہ پوتن بھی معاہدے کے حق میں ہیں۔

زیلنسکی سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے دنیا بھر میں آٹھ جنگیں روک دی ہیں۔ انہوں نے مثالیں پیش کیں، "روانڈا اور کانگو جائیں، ہندوستان اور پاکستان سے بات کریں۔ جب بھی میں جنگ روکتا ہوں، لوگ کہتے ہیں، 'اگر آپ اگلی جنگ روکتے ہیں، تو آپ کو نوبل انعام ملے گا۔'" ٹرمپ نے کہا، "مجھے نوبل نہیں ملا، کسی اور کو ملا، ایک بہت اچھی خاتون۔ مجھے ان چیزوں کی پرواہ نہیں، مجھے صرف جان بچانے کی فکر ہے۔"


ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں نے جنگیں روک کر لاکھوں جانیں بچائی ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کو بھی حل کر سکتے ہیں، لیکن فی الحال انہیں امریکہ کو چلانا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جنگ کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ لوگوں کو مرنے سے روکنا ان کے لیے اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔