اب کی بار ٹرمپ سرکار والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کو دی بڑی دھمکی!

ڈونلڈ ٹرمپ ہندوستان کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی پر برہم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان ہارلے ڈیوڈسن جیسی امریکی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر</p></div>

فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر کے لئے کہا تھا کہ ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘ لیکن ااب اسی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کی جانب سے بعض امریکی مصنوعات پر عائد ڈیوٹی کے حوالے سے ہندوستان  کو دھمکی دی ہے۔ خاص طور پر ہارلے ڈیوڈسن موٹرسائیکلوں پر ہندوستان میں  عائد ٹیرف کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگر وہ 2024 کے صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں، تو امریکہ ہندوستانی مصنوعات پر بھی زیادہ ٹیرف لگائے گا۔

مئی 2019 میں، جب ٹرمپ امریکہ کے صدر تھے، انہوں نے زیادہ ٹیکسوں کی وجہ سے ہندوستان کو 'ٹیرف کنگ' کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے امریکہ کے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) تک ہندوستان کی رسائی ختم کردی۔ جی ایس پی کے تحت، امریکہ 100 سے زائد ممالک سے درآمد کی جانے والی ہزاروں اشیا پر ٹیرف نہیں لگاتا، جس سے ان ممالک کی بین الاقوامی تجارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ٹرمپ نے ہندوستان کو جی ایس پی سے ہٹا دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ ہندوستان امریکہ کو اس کی منڈیوں تک منصفانہ اور معقول رسائی نہیں دے رہا ہے۔


ٹرمپ نے کہا، 'بھارت بہت زیادہ ٹیرف لگاتا ہے اور میں یہ بات ہارلے ڈیوڈسن پر انڈیا کی طرف سے لگائے گئے ٹیرف کے بارے میں کہہ سکتا ہوں۔ دوسری بات میں چاہتا ہوں کہ اگر انڈیا ہم سے ٹیرف لیتا ہے تو ہم انڈیا کے ساتھ اس طرح کاروبار کیسے کر سکتے ہیں، وہ ہم پر 100 فیصد، 150 فیصد اور 200 فیصد تک ٹیرف لگاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔