’ٹائم‘ میگزین نے یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کو منتخب کیا ’پرسن آف دی ایئر‘

’ٹائم‘ کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ فیل نے کہا کہ ’’چاہے یوکرین کے لیے لڑی جا رہی لڑائی کسی کو امید سے بھر دے یا ڈر سے، ولودمیر زیلینسکی نے دنیا کو اس طرح سے ترغیب دی جیسا ہم نے دہائیوں میں نہیں دیکھا۔‘‘

 ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً ایک سال سے جنگ جاری ہے، اور اب ایک ایسی خبر سامنے آ رہی ہے جو یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کو تھوڑی بہت خوشی دے سکتی ہے۔ دراصل ’ٹائم‘ میگزین نے یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کو 2022 کے لیے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا ہے۔ یہ اعلان ٹائم میگزین نے بدھ کے روز کیا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے گزشتہ 12 ماہ میں عالمی واقعات پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہو۔ اس انعام کے لیے دیگر فائنلسٹ میں ایران کے مظاہرین، چین کے صدر شی جنپنگ، ایلن مسک اور یو ایس سپریم کورٹ شامل رہے۔


’ٹائم‘ میگزین کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ فیل سینتھل نے لکھا کہ ’’چاہے یوکرین کے لیے لڑی جا رہی لڑائی کسی کو امید سے بھر دے یا ڈر سے، ولودمیر زیلینسکی نے دنیا کو اس طرح سے ترغیب دی جیسا ہم نے دہائیوں میں نہیں دیکھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر کو چننے کا فیصلہ سب سے واضح تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔