امریکہ میں تین پولیس اہلکاروں کا گولی مار کر قتل

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں گھریلو تشدد کے ملزم نے تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بی بی سی نے اتوار کو یہ رپورٹ دی ہے۔ پولیس نے 49 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں گھریلو تشدد کے ملزم نے تین پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بی بی سی نے اتوار کو یہ رپورٹ دی ہے۔ پولیس نے 49 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلائیڈ کاؤنٹی کے شیرف جان ہنٹ نے بتایا کہ جب پولیس اس شخص کے گھر پہنچی تو اس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ 166 کی آبادی والے مشرقی کینٹکی کے پہاڑی حصے میں واقع چھوٹے سے قصبے ایلن میں پیش آئے اس واقعہ میں دیگر چار لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی دیر رات مسلح تصادم میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کیپٹن رالف فریزر، ڈپٹی ولیم پیٹری اور ڈاگ کے ہینڈلر جیکب شیفنز کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیفنز کے ساتھ آئے 9 ڈریگو کت بھی مارے گئے۔ کیپٹن فریزر نے کینٹکی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 39 سال خدمات انجام دیں۔

مقامی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے کے قریب جب وہ ملزم کے گھر میں داخل ہوئے تو ان پر رائفلوں سے فائرنگ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانس اسٹورز نامی ملزم نے تقریباً تین گھنٹے تک فائرنگ کی اور اہل خانہ کے سمجھانے پر ہتھیار ڈال دیے۔ پولیس نے اس کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔