’انہوں نے میرے بال غائب کر دئے‘، ٹائم میگزین کے کور پیج پر چھپی اپنی تصویر سے ناراض ٹرمپ کا رد عمل

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’واقعی عجیب، مجھے نیچے سے تصویر لینا کبھی پسند نہیں تھا، لیکن یہ بہت گھٹیا تصویر ہے اور اس پر تنقید ہونی چاہیے۔ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیوں؟‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
i
user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ’ٹائم میگزین‘ کے کور پیج پر چھپی اپنی تصویر کو لے کر اس کو ہدف تنقید بنایا ہے، کیونکہ تصویر میں ان کے بال نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میگزین کے کور پر چھپی تصویر اب تک کی سب سے گھٹیا تصویر ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’انہوں نے میرے بال غائب کر دیے اور میرے سر کے اوپر کچھ تیرتا ہوا نظر آیا جو تاج کی طرح دکھائی دے رہا تھا، لیکن یہ بہت چھوٹی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ واقعی عجیب، مجھے نیچے سے تصویر لینا کبھی پسند نہیں تھا، لیکن یہ بہت گھٹیا تصویر ہے اور اس پر تنقید ہونی چاہیے۔ وہ کیا کر رہے ہیں اور کیوں؟

اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو ٹائم میگزین کی ایک تصویر پسند نہیں آئی تھی، جس میں اس وقت کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک اوول آفس کے ریزولیوٹ ڈیسک پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے ایلون مسک کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کیا ٹائم میگزین اب بھی چل رہی ہے؟ مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا۔‘‘


ٹائم میگزین کا تازہ ترین سرورق، جس کا عنوان تھا ’ہِج ٹرائمف‘ (اس کی جیت) ہے، ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کو معاہدے کو کامیاب بنانے کا کریڈٹ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر (13 اکتوبر) کو 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2 ہزار فلسطینیوں کو قید سے آزاد کیا اور قریب 360 فلسطینیوں کے باقیات بھی حوالے کیں۔

غزہ-اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے لیے ہی اسرائیل نے 2026 میں ٹرمپ کو نوبل انعام دیے جانے کی حمایت کی ہے۔ اسرائیل کے علاوہ پاکستان اور دیگر ممالک نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو امن کے لیے نوبل انعام دیے جانے کی حمایت کی ہے۔ حالانکہ اس باوقار بین الاقوامی اعزاز کو ڈونالڈ ٹرمپ 2025 میں ہی حاصل کرنا چاہتے تھے، کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں دنیا میں بہت ساری جنگوں کو رکوانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔