’امریکہ تجارتی سمجھوتہ پرچین کی پیش رفت سے مطمئن‘

لیری کڈلو کا کہنا ہے کہ انہیں لائٹ ہائزرنے بتایا ہے کہ چین نے اس سال امریکہ سے 2007 میں خریدی گئی اشیاء کی دوگنی مقدار خریدی ہے۔ لیکن سیاسی لحاظ سے یہ دونوں ممالک اب بھی الگ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے مشیر لیری کڈلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ تجارتی معاہدے پر چین کی پیش رفت سے مطمئن ہے۔ لیکن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے چین کی سیاسی کارروائی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ کڈلو نے مزید کہا کہ ’’چین پہلے کے مقابلہ میں زیادہ فصل مثلاً مکئی ، سویابین اور زیادہ زرعی اجناس امریکہ سے خرید رہا ہے۔‘‘

امریکہ اور چین کے درمیان 'ٹیرف وار' کے باجود جنوری میں تجارتی معاہدہ ہواتھا اور معاہدے کے کچھ ہی دنوں بعد کورونا وائرس کی وبا پھیلنی شروع ہو گئی تھی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگر کی خریداری صحیح سمت میں ہے۔ اس درمیان کڈلو کا کہنا ہے کہ انہیں لائٹ ہائزرنے بتایا ہے کہ چین نے اس سال امریکہ سے 2007 میں خریدی گئی اشیاء کی دوگنی مقدار خریدی ہے۔ لیکن سیاسی لحاظ سے یہ دونوں ممالک اب بھی الگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ معاہدے کے تمام حصوں میں صحیح ہیں، ہمیں ابھی تک اس بارے میں معلوم بھی نہیں ہے جو بہت ہی اہم ایشوز ہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */