افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کو لے جا رہا طیارہ لاپتہ، 9 دیگر افراد بھی ہیں سوار، دعاؤں کا سلسلہ شروع

طیارہ نے لیلونگوے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9.17 بجے پرواز بھری تھی اور اس میں 51 سالہ چلما کے ساتھ 9 دیگر افراد سوار تھے، رڈار سے غائب ہونے کے بعد طیارہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سولوس چلما کی فائل تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

سولوس چلما کی فائل تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ملاوی کے نائب صدر سولوس چلما کو لے جا رہا ایک طیارہ آج لاپتہ ہو گیا۔ طیارہ میں چلما کے علاوہ 9 دیگر افراد بھی سوار تھے۔ اس طیارہ کے لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ملاوی حکومت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا ہے کہ ملاوی ڈیفنس فورسز کے ایک طیارہ نے لیلونگوے سے پرواز بھری تھی۔ طیارہ کو مُزوزو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 10 بجے اترنا تھا، حالانکہ طیارہ کا رڈار سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’رڈار سے دور جانے کے بعد سے طیارہ سے رابطہ کرنے کی ہر کوشش اب تک ناکام رہی ہے۔‘‘

بتایا جاتا ہے کہ طیارہ نے لیلونگوے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9.17 بجے پرواز بھری تھی اور اس میں 51 سالہ چلما کے ساتھ کچھ دیگر افراد بھی سوار تھے۔ ملاوی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر جنرل ویلنٹنو پھیری نے صدر ڈاکٹر لاجر میکیرتھی چکویرا کو اس بارے میں مطلع کیا جس کے بعد صدر نے اپنا بہاماس کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔


اس درمیان چکویرا نے مقامی اور قومی فورسز کو طیارہ کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے مقصد سے فوراً تلاشی و بچاؤ مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ابھی تک اس تعلق سے کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے کہ مُزوزو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے عین قبل طیارہ کہاں غائب ہو گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ہوگا۔ حالانکہ اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔