ایران کے عوام امریکی دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے: روحانی

بیروت: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے لوگ امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد ایران دوبارہ سے لگائی گئی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق روحانی نے بدھ کو کہا’’ایران کے عوام کبھی بھی امریکی حکومت کی سازش اور دباؤ کے سامنے خود سپردگی نہیں کریں گے‘‘۔

روحانی گزشتہ سال اسی وعدے پر صدر منتخب ہوئے تھے کہ دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ ہوئے ایران جوہری معاہدے کے دم پر ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ايران جوہری معاہدے کے بعد امریکہ نے ایران پر لگائی گئی کچھ پابنديوں کو ہٹا دیا تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےا يران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد معاہدے کی اہمیت کم ہوئی ہے۔ معاہدے کے دیگر دستخط کنندہ ممالک - روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔