کانگو میں ’ایبولا‘ کے تصدیق شدہ معاملے کی تعداد بڑھ کر ہوئی 452، اب تک 82 لوگوں کی ہو چکی ہے موت

افریقہ سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک کل 34 ہیلتھ ورکرز ایبولا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 7 کی موت ہو چکی ہے اور 6 صحت یاب ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایبولا، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

کانگو میں ایبولا کے معاملے میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایبولا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 452 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ 82 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ کانگو کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک آف کانگو (ڈی آر سی) میں ایبولا کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 452 ہو گئی ہے، جن میں سے 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صحت کے افسران نے 4 جون کو اتوری اور نارتھ کیوو صوبوں میں 71 نئے تصدیق شدہ معاملوں کی اطلاع دی تھی، جن میں 21 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ وائرس کے بونڈی بوگیو اسٹرین سے پھیلی وباء کے درمیان تیزی سے اور مسلسل کمیونٹی ٹرانسمیشن کا اشارہ ہے۔ نیوز ایجنسی ’سنہوا‘ کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 258 مریض آئسولیشن یا اسپتال کی نگرانی میں ہیں، جبکہ 8 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ (رابطہ میں آئے لوگوں کا پتہ لگانے) میں اب بھی بڑی کمی ہے۔ تینوں صوبوں میں جن 4766 لوگوں کے رابطے میں آنے کی نگرانی کی جا رہی تھی ان میں سے صرف 2755 لوگوں کو ہی دیکھا گیا ہے، جو کہ مجموعی طور پر 57.8 فیصد کا فالو اپ ریٹ ہے۔


ڈی آر سی کے صحت کے افسران نے اس صورتحال سے نمٹنے میں درپیش بڑی چیلنجوں کا ذکر کیا ہے۔ ان کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران نمونے لینے کی مخالفت، ایبولا کے علاج کی ناکافی معیاری گنجائش، کمزور کانٹیکٹ ٹریسنگ، ضروری ادویات کی قلت، نارتھ کیوو میں انفیکشن سے بچاؤ کے سامان کی کمی، خراب الرٹ رپورٹنگ اور 21.5 ملین امریکی ڈالر کے فنڈز کی کمی نے معاملے کو انتہائی سنگین بنا دیا ہے۔ یوگانڈا کی وزارت صحت نے جمعہ (5 جون) کو بتایا کہ ’’یوگانڈا میں بھی ایبولا کے 3 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔‘‘

افریقہ سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کو پورے براعظم کے لیے ایبولا وباء کی تیاری اور اس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ جون سے نومبر کے درمیان افریقی ممالک کو وباء کی تیاری، تیز رفتار تشخیص اور اس سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے 518 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  افریقہ سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک کل 34 ہیلتھ ورکرز ایبولا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 7 کی موت ہو چکی ہے اور 6 صحت یاب ہو گئے ہیں۔


افریقہ سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او نے کئی بڑی آپریشنل چیلنجوں کا بھی ذکر کیا ہے، جن میں بونڈی بوگیو ایبولا اسٹرین کے لیے طبی اقدامات کی کمی، کمزور ہیلتھ انفراسٹرکچر، اور پہلے سے ہی کئی ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال سے نبرد آزما ہیلتھ سسٹم پر دباؤ شامل ہے۔ وسائل کی کمی، لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت، عدم تحفظ اور نقل مکانی، ہیلتھ ورکرز میں انفیکشن، اور غلط معلومات و عدم اعتماد نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔