گھوٹالے کے الزامات میں پھنسی ’نیدرلینڈ حکومت‘ نے دیا استعفیٰ

نیدر لینڈ کے پی ایم روٹے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ہم سبھی کا ماننا ہے کہ پورا نظام ناکام ہو گیا ہے تو سبھی کو ذمہ داری لینی چاہیے، اور ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ پوری کابینہ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔‘‘

مارک روٹے
مارک روٹے
user

قومی آوازبیورو

نیدرلینڈ میں ایک بڑی سیاسی اتھل پتھل کے درمیان وزیر اعظم مارک روٹے اور ان کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ روٹے حکومت نے یہ استعفیٰ فلاح و بہبود برائے اطفال سے متعلق ادائیگیوں کی جانچ سے جڑے ایک گھوٹالے کی سیاسی ذمہ داری لیتے ہوئے جمعہ کے روز دیا۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس گھوٹالے میں سرپرستوں پر غلط طریقے سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا۔

ٹیلی ویژن پر ملک کے نام خطاب کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ انھوں نے اپنے فیصلے سے متعلق نیدرلینڈ کے راجہ ولیم الیکزنڈر کو مطلع کر دیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ ان کی حکومت متاثرہ والدین کو جلد سے جلد معاوضہ دینے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے کام کرنا جاری رکھے گی۔ روٹے نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم سبھی کا ماننا ہے کہ اگر پورا نظام ناکام ہو گیا ہے تو ہم سبھی کو ذمہ داری لینی چاہیے، اور ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ میں نے پوری کابینہ کے استعفیٰ کی راجہ کے سامنے پیشکش کر دی۔‘‘


روٹے کے استعفیٰ کے بعد اس عہدہ ایک دہائی سے جاری ان کی بالادستی ختم ہو گئی۔ حالانکہ روٹے حکومت 17 مارچ کو نیدرلینڈ میں انتخاب کے بعد نئی حکومت کی تشکیل ہونے تک ذمہ داری سنبھالے گی۔ یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ مارک روٹے کی پارٹی آئندہ انتخاب میں حصہ بھی لے گی اور اگر کامیابی ملی تو اگلی حکومت میں روٹے پھر سے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔