ایرانی پارلیمنٹ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی شمولیت پر اتفاق کیا

پارلیمنٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے الحاق کے بل کے واحد آرٹیکل کا جائزہ ایجنڈے میں رکھا گیا اور اسے پارلیمنٹ میں موجود 205 نمائندوں کے موافق ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

تصویر بشکریہ ایرنا اردو
تصویر بشکریہ ایرنا اردو
user

قومی آوازبیورو

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے الحاق کے بل کے ایک آرٹیکل کی منظوری دیتے ہوئے ایران کے شنگھائی سے الحاق پر اتفاق کیا۔ ارنا رپورٹ کے مطابق، اتوار کو پارلیمنٹ کے عوامی اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے الحاق کے بل کے واحد آرٹیکل کا جائزہ ایجنڈے میں رکھا گیا اور اسے پارلیمنٹ میں موجود 205 نمائندوں کے موافق ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارچہ پالیسی کے سربراہ "ابوالفضل عمویی" نے ووٹنگ سے پہلے اس بل سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں میں اس تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کا عمل طے ہوچکا اور بالآخر 22ویں اجلاس میں ایران اس تنظیم کا رکن بن گیا۔


انہوں نے کہا کہ تب سے اب تک 49 ایگزیکٹو دستاویزات کی منظوری دی گئی ہے اور ان دستاویزات کو اسلامی جمہوریہ کو قبول کرنا ہوگا، درحقیقت ایران کی رکنیت کی شرط ان دستاویزات کی قبولیت ہے۔ عمویی نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک اہم بین الاقوامی پیغام ہے۔

اس تنظیم کو خطے کی سب سے اہم تعاون کی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، جو روس اور چین کی رکنیت کے ساتھ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تبادلوں کے حجم کی وجہ سے سب سے اہم علاقائی تنظیموں میں سے ایک ہے، وہ بڑی آبادی کا احاطہ کرتی ہے، اس وقت ایران کی رکنیت خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کثیرالجہتی کی علامت ہے۔

(بشکریہ ایرنا اردو) 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔