فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس نے روس کی رکنیت ختم کرنے کا کیا اعلان، یوکرین پر روسی حملے کی شدید مذمت

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پر ناجائز اور بغیر اُکساوے والے حملے کے ایک سال بعد ایف اے ٹی ایف یوکرین کے لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایف اے ٹی ایف</p></div>

ایف اے ٹی ایف

user

قومی آوازبیورو

24 فروری کو روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادمیر پوتن اور روسی صدر ولودمیر زیلینسکی نے اپنے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ لیکن اس درمیان فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے روس کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے روس کے ناجائز اور بغیر اُکساوے والے فوجی حملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کو اس ملک کی رکنیت ختم کر دی۔ ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ جاری ایک آفیشیل بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ روسی فوجی کارروائی ایف اے ٹی ایف کے بنیادی اصولوں کے برعکس ہے، جس کا مقصد عالمی مالیاتی نظام کی سیکورٹی اور سالمیت کو فروغ دینا ہے۔ پیرس میں منعقد ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پر ناجائز اور بغیر اُکساوے والے حملے کے ایک سال بعد ایف اے ٹی ایف یوکرین کے لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔


دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف روسی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس کی طرف سے گزشتہ ایک سال میں بربریت پر مبنی اور غیر انسانی حملوں کو تیز کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کئی اہم بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔