جاپان کے ایک اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 24 افراد ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں آگ ایک شخص نے لگائی، بتایا جا رہا ہے کہ ایک 60 سالہ شخص اپنے ساتھ پیرپر بیگ لایا تھا اور اس میں موجود مائع مادہ سے آگ لگانی شرو ع کی۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان کے صوبہ اوساکا میں جمعہ کو ایک میڈیکل اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ کیتاشینچی ضلع میں نفسیاتی اور نفسیاتی علاج فراہم کرنے والے اسپتال کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 70 کے قریب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے واقعے میں 24 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ قبل ازیں رپورٹس میں 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ جے آر اوساکا اسٹیشن کے پاس آٹھ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل سے بیشترزخمیوں کو بچایا گیا۔ اسی دوران 20 سال کی ایک خاتون کو چھٹی منزل سے باہرلایا گیا۔ آگ کس وجہ سے لگی اس کے بارے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں آگ ایک شخص نے لگائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک 60 سالہ شخص اپنے ساتھ پیرپر بیگ لایا تھا اور اس میں موجود مائع مادہ سے آگ لگانی شرو ع کی۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ ’’میں نے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا اور وہاں فائر ٹرک اور ایمبولینسیں تھیں۔ لوگوں کو سیڑھی والے ٹرک سے باہر نکالا جا رہا تھا۔ جس کے بعد کچھ وقت کے لیے گرد و نواح میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی تھی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔