کولمبیا کے کوئلہ کان میں زوردار دھماکہ، 11 مزدوروں کی موت اور 10 لاپتہ، راحت و بچاؤ مہم شروع

جس وقت یہ حادثہ ہوا وہاں 30 مزدور کاربن کے لیے 900 میٹر گہری پانچ آپس میں جڑی کانوں کے اندر تھے، افسران نے کہا کہ راحت و بچاؤ عملہ پھنسے ہوئے مزدوروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولمبیا کے کنڈنمارکا میں ایک کوئلہ کان میں ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 11 کانکنوں یعنی مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 10 دیگر لاپتہ ہیں۔ صدر گستاوو پیٹرو نے بدھ کی دیر شب ٹوئٹر پر کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے کنڈنمارکا حکومت کے ساتھ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

کنڈنمارکا کے گورنر نکولس گارسیا بسٹوس نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت، ریاستی آفات محکمہ، میونسپلٹی اور راحت رسانی ایجنسیاں اب بھی پھنسے ہوئے 10 مزدوروں کو بچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اوبیٹ اسپتال 9 مزدوروں کا علاج کر رہا ہے، جن میں سے چھ کو پہلے ہی چھٹی دے دی گئی ہے۔


گورنر نکولس کا کہنا ہے کہ بچاؤ ٹیم لاپتہ مزدوروں کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے تھے، جو ایک دوسرے دھماکہ کے جوکھم میں تھے، جو گیس جمع ہونے کے سبب ہو سکتا تھا۔ جب یہ حادثہ ہوا تو 30 مزدور کاربن کے لیے 900 میٹر گہری پانچ آپس میں جڑی ہوئی کانوں کے اندر تھے۔ کنڈنمارکا فائر بریگیڈ محکمہ کے کمانڈر الوارو پرفان نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان میں سے 7 مزدور خود ہی بچ گئے۔

پرفان نے بتایا کہ راحت رسانی میں لگے لوگ پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان کی صحت کی حالت کا پتہ لگایا جا سکے اور بچاؤ میں مدد مل سکے۔ کنڈنمارکا کی حکومت نے کہا کہ لاپتہ مزدوروں کے گھر والے کوئلہ کان کے باہر جمع ہو گئے ہیں، انھیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */