امریکہ میں خوفناک حادثہ! ٹیک آف کے بعد اُڑتا رہا ہیلی کاپٹر، درخت سے ٹکرا کر ہوا تباہ

ہنٹنگٹن بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ہنٹنگٹن بیچ فائر ڈیپارٹمنٹ کی فوری اور تیز کارروائی کے بعد حالات سازگار ہوتے نظر آئے۔ فی الحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

امریکہ میں لاس اینجلس کے ہنٹنگٹن بیچ میں ہفتے کی سہ پہر ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں ہیلی کاپٹر کے دو مسافر اور سڑک پر موجود تین دیگرافراد شامل ہیں۔ محکمہ پولیس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ہنٹنگٹن بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ہنٹنگٹن بیچ فائر ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز پیسیفک کوسٹ ہائی وے اور ہنٹنگٹن اسٹریٹ پر ہونے والے حادثے پرکارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع دی کہ دو افراد کو ہیلی کاپٹر سے بچایا گیاہے اور تین لوگ سڑک پر زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ پولیس نے بتایا کہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی ہیلی کاپٹر بے قابو ہوکرگول گول گھومنے لگااور درخت سے ٹکرا پیسیفک کوسٹ ہائی وے (پی سی ایچ) پرکریش ہوگیا۔ اس خوفناک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہیلی کاپرٹرسواردو افراداور زمین پرموجود تین دیگرشامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ حادثے میں ایک شخص بال بال بچ گیا جس کی ایک خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


اس حادثے سے علاقے میں کچھ دیرتک کافی افراتفری رہی۔ اس دوران ہنٹنگٹن بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ہنٹنگٹن بیچ فائر ڈیپارٹمنٹ کی فوری اورتیزکارروائی کے بعد حالات سازگارہوتے نظرآئے۔ فی الحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔