طالبان نےبش بازار کا نام بدل کر مجاہدین بازار کیا

طالبان نے حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا، برہان الدین ربانی یونیورسٹی کو کابل ایجوکیشنل یونیورسٹی اور مسعود اسکوائر کو کابل پبلک ہیلتھ چوک میں تبدیل کر دیا ہے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

طالبان کے اقتدار میں آ نے کے بعدسے کئی چیزوں کے نام تبدیل ہو گئے ہیں۔ اسی کڑی میں اب یہ خبر آ رہی ہے کہ کابل کا معروف بش بازار کا نام بھی بدل دیا ہے اور اس کا نام اب مجاہدین بازار رکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کابل شہر میں بش مارکیٹ کا نام بدل کر مجاہدین بازار رکھ دیا گیا ہے۔ بش مارکیٹ وہاں تعینات امریکی فوجیوں کو فوجی کپڑے ، جوتے ، الیکٹرانکس ، جمپرز ، پروٹین فروخت کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس بازار کو امریکہ کے سابق صدر کے نام پر رکھا گیا تھا ۔


خامہ پریس ایجنسی نے بتایا کہ یہ ابھی بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ دکانداروں کو کسی نے نام تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے یا انہوں نے خود ہی بازار کا نام تبدیل کیا ہے ۔ لیکن وہاں سے جاری ہونے والی تصاویر میں بازار میں نئے بورڈ کولٹکاتے ہوئےدیکھاگیا ہے۔

طالبان نے کئی دیگر اہم مقامات جیسے حامد کرزئی ہوائی اڈے کو کابل ہوائی اڈا، برہان الدین ربانی یونیورسٹی کو کابل ایجوکیشنل یونیورسٹی اور مسعود اسکوائر کو کابل پبلک ہیلتھ چوک میں تبدیل کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔