طالبان کی توجہ سرکاری کام کاج کی بحالی پر، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ جلد

افغانستان میں پہلے مرحلے کے دوران کل 25000 پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے جن میں روزانہ تقریبا 6000 پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

افغانستان میں سرکاری سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں ۔ طالبان کے آنے کے بعد جو غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے تھے وہ دھیرے دھیرے چھٹتے نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے اب ذرائع ابلاغ میں بھی افغانستان کی خبریں کم نظر آ رہی ہیں ۔

افغانستان کی نئی حکومت نے پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایاکہ "امارت اسلامیہ افغانستان کی وزراء کونسل نے پیر کو اپنے اجلاس میں وزارت داخلہ کو پاسپورٹ اور تذکیرہ یا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔"


15 اگست کو طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کا اجرا روک دیا گیاتھا۔ تب سے اب تک ہزاروں لوگ بیرون ملک سفر کے لیے کابل میں محکمہ پاسپورٹ کے دروازے کھٹکھٹارہے ہیں۔

دریں اثنا، مقامی میڈیا نے منگل کو محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر عالم گل حقانی کے حوالے سے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل 25000 پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے جن میں روزانہ تقریبا 6000 پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2021, 8:11 AM