نائیجیریا: عید کی چھٹیاں منا كر لوٹ رہے لوگوں پر خودکش حملہ، 31 افراد ہلاک

حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی ذمہ داربوکو حرام ہے، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افراد پر راکٹ بھی فائرکئے، جس سے ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں اتوار کو مشتبہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے عید کی چھٹیاں مناكر لوٹ رہے لوگوں پر دو خودکش بم دھماکے کر دئیے اور ان پر راکٹ سے حملے کیے جس میں کم سے کم 31 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی ذمہ داربوکو حرام ہے، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افرادپر راکٹ بھی فائرکئے، جس سے ہلاکتیں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

ملیشیا ئی رہنما کے مطابق بوکو حرام کے دو خود کش دھماکوں اور راکٹ حملے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انتظامی عہدیداروں کے مطابق خود کش دھماکے کے مقابلے میں راکٹ حملے میں زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔