ایران میں زبردست زلزلہ،214 افراد ہلاک 2500 سے زائد زخمی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

انقرہ،: ایران میں آئے زبردست زلزلہ میں 214 افراد کی موت ہو گئی اور 2500 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق عراق میں کل 7.3 شدت کے آئے زلزلہ کے جھٹکے ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے اور اس سے کئی دیہات میں شدید تباہی ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی

ٹیلی ویژن نے ایمرجنسی سروسز کے افسر پيرحسین كوليوند کے حوالہ سے کہا ہے کہ سرحد سے 15 کلومیٹر دور شرپول جهاب شہر میں کئی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عراقی سرحد سے ملحق ایران کے کئی صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ آٹھ گاوؤں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ بعض دیہات میں بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔ ریلیف اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

نیم سرکاری خبررساں ایجنسی’ تسنیم‘ نے ایمرجنسی سروسز کے حکام کے حوالہ سے کہا کہ ایرانی میڈیا اور حکام کی طرف سے مرنے والوں اور زخمیوں کے بارے میں جو فہرست دی جا رہی ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے دیہات میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ایک مقامی ریڈ کریسنٹ کے افسر نے میڈیا سے کہا کہ زلزلہ کے بعد آنے والے جھٹکوں کی وجہ سے صوبہ كرمان شاه کے شہروں میں لوگ سڑکوں پر رہ رہے ہیں۔

ایران میں زبردست زلزلہ،214 افراد ہلاک 2500 سے زائد زخمی
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Nov 2017, 10:32 AM