سری لنکا: نومنتخب صدر انورا کمارا دسانائیکے کی حلف برداری سے عین قبل وزیر اعظم دنیش گناوردنا کا استعفیٰ

پیر کے روز چیف جسٹس جینت جیہ سوریہ نے پریسڈنٹ سکریٹریٹ میں انورا کمارا دسانائیکے کو حلف دلایا، اس حلف برداری سے چند گھنٹے قبل وزیر اعظم دنیش گناوردنا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>سری لنکا کے سابق وزیر اعظم دنیش گناوردنا، تصویر&nbsp;<ins><a href="https://www.google.com/url?sa=i&amp;url=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2Fdcrgunawardena&amp;psig=AOvVaw1V5U02XvJadYyswDANG_I7&amp;ust=1727172501036000&amp;source=images&amp;cd=vfe&amp;opi=89978449&amp;ved=0CBcQjhxqFwoTCKjRs43p2IgDFQAAAAAdAAAAABAE" rel="noopener">@DCRGunawardena</a></ins></p></div>

سری لنکا کے سابق وزیر اعظم دنیش گناوردنا، تصویر@DCRGunawardena

user

قومی آواز بیورو

ایک طرف سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا دسانائیکے نے پیر کے روز نویں صدر کے طور پر حلف برداری کر لی، اور دوسری طرف وزیر اعظم دنیش گناوردنا نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف جسٹس جینت جیہ سوریہ نے پریسڈنٹ سکریٹریٹ میں 65 سالہ دسانائیکے کو حلف دلایا۔ اس حلف برداری سے چند گھنٹے قبل وزیر اعظم دنیش گناوردنا نے ملک میں اقتدار منتقلی کے تحت اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

75 سالہ دنیش گناوردنا جولائی 2022 سے سری لنکا کے وزیر اعظم عہدہ پر فائز تھے۔ انھوں نے دسانائیکے کو مخاطب کرتے ہوئے ایک خط لکھا ہے جس میں تذکرہ ہے کہ وہ نئے صدر کے انتخاب کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنا استعفیٰ دے رہے ہیں اور وہ نئی کابینہ کی تشکیل کے موافق ماحول بنائیں گے۔ اپنے استعفیٰ نامہ میں گناوردنا نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میں آپ کو 21 ستمبر 2024 کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے نویں قائم مقام صدر کے طور پر منتخب ہونے پر احترام کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘


سری لنکائی نیوز پورٹل ’اکانومی نیکسٹ‘ نے گناوردنا کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’مجھے امید ہے کہ بطور صدر آپ (دسانائیکے) اس کام کو جاری رکھیں گے جو ہم نے ملک اور اس کے لوگوں کو سری لنکا کو درپیش مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکالنے کے لیے کیا ہے۔ ہم عوام کو فلاح و بہبود فراہم کر سکیں گے۔‘‘