خطرے میں اسپین، 95 فیصد آبادی ہو سکتی ہے کورونا کا شکار: تحقیق

اسپین کے میڈیکل جرنل ’دی لینسٹ‘ میں شائع اسٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95 فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

میڈرڈ: کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اسپین کے میڈیکل جرنل ’دی لینسٹ‘ میں شائع اسٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے،جبکہ ’ہرڈ امیونٹی‘ اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے کوئی ویکسین دی جائے۔ یوروپین سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہناہےکہ اسپین بھر میں 61ہزارسے زائد افراد کےنمونے لئے گئے جس سے لگتا ہے کہ یورپی ممالک میں کورونا کے سلسلہ میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔