جاپان میں تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گیا ’اسپیس وَن‘، لانچ کے چند لمحہ بعد ہی ’کیروس‘ میں دھماکہ

’کیروس‘ کو آج وسطی جاپان واقع واکایاما علاقہ میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن لانچ کے کچھ ہی سیکنڈ بعد یہ ہوا میں پھٹ گیا، کیروس میں جس جگہ دھماکہ ہوا اس علاقہ میں کچھ دیر کے لیے چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: ویڈیو گریب</p></div>

تصویر: ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

جاپان کی ایک پرائیویٹ کمپنی ’اسپیس وَن‘ آج اس وقت تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گئی جب خلاء میں بھیجا گیا ایک راکیٹ راستے میں ہی دھماکہ کا شکار ہو گیا۔ اس لمحہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں راکیٹ لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی اس میں دھماکہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے اس راکیٹ کا نام ’کیروس‘ رکھا گیا تھا۔ کیروس کو آج وسطی جاپان واقع واکایاما علاقہ سے لانچ کیا گیا تھا۔ لیکن لانچ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی یہ ہوا میں دھماکہ کا شکار ہو گیا۔ کیروس جس علاقے میں پھٹا، اس علاقہ میں کچھ دیر کے لیے چاروں طرف دھوئیں کا غبار پھیلا دکھائی دیا۔ کچھ مقامات پر آگ کی لپٹیں بھی دیکھی گئیں۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔


موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ راکیٹ ٹوکیو واقع اسٹارٹ اَپ کمپنی ’اسپیس وَن‘ کا ہے۔ فی الحال کمپنی کے ذریعہ اس ناکامیابی پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ’اسپیس وَن‘ کی ناکامی پر مبنی ویڈیو سرکاری چینل ’این ایچ کے‘ پر بھی دکھائی گئی ہے۔ ’اسپیس وَن‘ کے اس راکیٹ کو جاپان کی کسی پرائیویٹ کمپنی کے ذریعہ پہلی لانچنگ بتائی جا رہی ہے۔ کمپنی کا ہدف تھا کہ وہ خلا میں اسے کامیابی کے ساتھ نصب کر اپنی کمپنی کو اس شعبہ میں یہ کارنامہ انجام دینے والا پہلا ادارہ بنائے۔ حالانکہ وہ اس میں ناکامیاب ثابت ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔