ٹرمپ کی نئی ’ٹریول پالیسی‘ میں جنوبی کوریا کے سیاحوں پر پابندی عائد

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی نئی ’ٹریول پالیسی‘ جاری کرتے ہوئے آٹھ مزید ملکوں کے شہریوں کو امریکہ میں قدم رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل سات مسلم ممالک کے شہریوں پر بھی سیاحتی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ جن نئے ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی کوریا کا نام سرفہرست ہے۔ اس کے علاوہ وینزوئلا، ایران، چاڈ، لیبیا، سیریا، یمن اور صومالیہ وغیرہ ممالک کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔ گویا کہ ان ممالک کے شہری اب سیاحت کے مقصد سے امریکہ نہیں جا پائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے تعلقات بہت اچھے نہیں چل رہے ہیں اور دونوں ممالک کے سربراہان ایک دوسرے کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایک جانب پیونگ یونگ لگاتار نیوکلیائی اور میزائل تجربہ کر کے امریکہ کو چیلنج پیش کر رہے ہیں تو دوسری جانب امریکہ نے بھی نیوکلیائی پروگرام بند نہ کرنے پر جنوبی کوریا کو تباہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ سیاحتی پابندی کی فہرست میں نئے ممالک کو شامل کیے جانے سے متعلق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’امریکہ کے تحفظ کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیکورٹی سب سے پہلا اور اہم مدا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل جب ڈونالڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک پر سیاحتی پابندی عائد کی تھی تو اس قدم کی کئی ممالک نے سخت مذمت کی تھی۔ امریکی صدر پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جنوری میں صدارتی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے ہی ٹرمپ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی کوشش کرنے لگے ہیں۔ حالانکہ تازہ فہرست سے ٹرمپ نے سوڈان کو باہر کر دیا ہے لیکن دیگر مسلم ممالک کے سیاحوں پر عائد پابندی ہنوز برقرار ہے اور یہ معاملہ عدالت میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Sep 2017, 1:58 PM