شیخ حسینہ اپنی نشست سے 8 ویں بار جیت گئیں، ان کے قریبی حریف کو صرف 469 ووٹ ملے

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ایک بار پھر گوپال گنج-3 پارلیمانی سیٹ سے جیت گئیں۔ انہوں نے اس نشست پر 249,965 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے قریبی حریف کو صرف 469 ووٹ ملے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کے بھاری فرق  سے اپنی نشست جیت لی۔ انہوں نے ایک بار پھر گوپال گنج-3 پارلیمانی سیٹ پر شاندار جیت درج کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی عوامی لیگ پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 300 میں سے 200 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ باقی نشستوں کے نتائج ابھی آنے باقی ہیں۔

حسینہ (76) کو گوپال گنج-3 سیٹ سے 249,965 ووٹ ملے جبکہ اس سیٹ پر ان کے قریبی حریف بنگلہ دیش سپریم پارٹی کے ایم نظام الدین لشکر کو صرف 469 ووٹ ملے۔ گوپال گنج کے ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر قاضی محبوب عالم نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ شیخ حسینہ 1986 کے بعد آٹھویں بار گوپال گنج-3 سیٹ سے جیتی ہیں۔


شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے 300 پارلیمانی نشستوں میں سے 200 پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ باقی نشستوں کے لیے گنتی ابھی جاری ہے۔ بنگلہ دیش میں حکومت سازی کا جادوئی نمبر 151 ہے۔ ایسے میں شیخ حسینہ کا پانچویں بار اقتدار میں واپسی یقینی ہے۔

بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ہم عوامی لیگ کو فاتح کہہ سکتے ہیں کیونکہ اب تک کے نتائج میں ان کی جماعت نے کامیابی حاصل کی ہے تاہم حتمی نتائج کا اعلان باقی نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔


بنگلہ دیش میں نظربند سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اس کی وجہ سے بھی انتخابات میں ووٹنگ فیصد کم رہا۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت میں کوئی بھی الیکشن منصفانہ اور قابل اعتبار نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔