برطانیہ شدید گرمی کی زدمیں، الرٹ جاری

ادھراٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، پارہ 33 ڈگری سیلسیز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصیور آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصیور آئی اے این ایس

user

یو این آئی

موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر برطانیہ ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہے، جس کے باعث ملک کے متعدد حصوں کے لئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے عوام بدترین گرمی کا مقابلہ کر رہے ہیں، انتظامیہ نے بیشتر حصوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کے باعث عوام اذیت کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیز تک جاسکتا ہے، جبکہ آئندہ دنوں کے دوران گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔


حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث اموات بڑھ سکتی ہیں، جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں ہے۔ ملک میں شدید گرمی کے باعث ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا الارم بجا دیا ہے، جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے شہر میلان میں گرمی کا 260 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور شہری گرمی سے نڈھال ہیں، پارہ 33 ڈگری سیلسیز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق 1763 کے بعد میلان کا یہ ریکارڈ ترین درجہ حرارت ہے، ایجنسی نے جمعہ کو کہا کہ اٹلی کا زیادہ تر حصہ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، اور جنگلاتی آگ کی وجہ سے جنوبی یورپ کا بیش تر حصہ مسلسل گرم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔