ایران میں آگ کے تہوار کے دوران 19 افراد ہلاک، 2800 زخمی

اس تہوار کے موقع پر خاندان الاؤ روشن کرتا ہے اور لوگ اس کے اوپر کودتے ہوئے ایک خوشحال سال کے لئے دعاکرتے ہیں۔ یہ تہوار کئی سو سالوں سے منایا جا رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایران کی نیشنل میڈیکل ایمرجنسی آرگنائزیشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ چہارشنبہ سوری یا آگ کے تہوار کے دوران خطرناک پٹاخے جلانے اور جوکھم والے کام کرنے سے 19 افراد ہلاک اور 2817 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے اس تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلہ 47 فیصد کا اضافہ ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے تنظیم کے ترجمان مجتبیٰ خالدی کے حوالے سے بتایا کہ جھلسنے والوں لوگوں میں سے 90 فیصد کا علاج کر کے انہیں طبی مراکز سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ منگل کی رات کے واقعات میں جھلسے 171 افراد کے اعضاء کو کاٹنا پڑا اور 880 افراد کی آنکھوں کو نقصان پہنچا ہے۔ 850 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ایران کے لوگ ایرانی نئے سال نوروز سے پہلے بدھ کی رات کو آگ کا تہوار مناتے ہیں۔ اس سال نوروز 21 مارچ کو منایا جائے گا۔

اس موقع پر خاندان الاؤ روشن کرکے اس کے اوپر کودتے ہوئے ایک خوشحال سال کے لئے دعاکرتے ہیں۔ یہ تہوار کئی سو سالوں سے منایا جا رہا ہے، حالانکہ نئی نسل کی طرف سے پٹاخوں کے استعمال کی وجہ سے کئی بار اسے خطرات سے جوڑاجانے لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔