سعودی عرب میں بارش سے تباہی کا منظر، مدینہ منورہ میں ہر طرف پانی ہی پانی، مسجد نبوی کی ویڈیو وائرل

30 اپریل سے سعودی عرب میں ہو رہی تیز بارش اور طوفان کے سبب کئی علاقوں میں سیلاب کی حالت پیدا ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں مدینہ منورہ بھی شامل ہے جہاں لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے ہو رہی موسلادھار بارش نے تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر چند روز قبل دبئی میں دیکھنے کو ملا تھا۔ سعودی عرب میں ہو رہی بارش کا سب سے زیادہ اثر مدینہ منورہ کے علاقہ میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کے کئی راستے پانی میں پوری طرح ڈوب گئے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مسجد نبوی میں بارش کے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کو بچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل 30 اپریل سے سعودی عرب میں ہو رہی تیز بارش اور طوفان کے سبب کئی علاقوں میں سیلاب کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مدینہ منورہ بھی شامل ہے جہاں لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سعودی کی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں سڑکوں پر بھرے پانی، ٹریفک میں رکاوٹ، پانی کے درمیان پھنسی گاڑیاں اور دیگر نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ 2022 میں بھی سعودی عرب کے شہر جدہ میں بارش کے بعد تباہی والے حالات پیدا ہو گئے تھے۔ تب بارش کے سبب دو لوگوں کی موت بھی ہو گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ سعودی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ شہری تحفظ ڈائریکٹوریٹ نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور بہت ضروری ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ سڑکوں پر پانی بھرا ہونے کے سبب کئی علاقوں میں ٹریفک کو پوری طرح سے روک دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔