روسی صدر ولادیمیر پوتن کے پاس صرف 2 سال کی زندگی بچی!

یوکرین کی خفیہ سروس کے چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولادیمیر پوتن سنگین بیماریوں سے نبرد آزما ہیں اور ان کے پاس جینے کے لیے دو سال سے بھی کم وقت بچا ہے۔

ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
ولادیمیر پوتن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی بگڑتی طبیعت کی قیاس آرائیوں کے درمیان یوکرین کی خفیہ سروس کے چیف نے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پوتن سنگین بیماریوں سے نبرد آزما ہیں۔ ان کے پاس جینے کے لیے دو سال سے بھی کم کا وقت ہے۔ ’ڈیلی میل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین کی خفیہ سروس کےمیجر جنرل کارلو بڈانو نےبتایا کہ یہ دعویٰ کریملن میں دراندازی کرنے والے کیف جاسوسوں نے کیا ہے۔

وزیر دفاع سرگیئی شوئگو کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پوتن کا میز پکڑتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی۔ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لوگ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہونے کی بات کہہ رہے تھے۔ اس ماہ کے شروع میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں پوتن پوڈیم کے پاس کھڑے ہو کر تقریر کے دوران اپنا پیر ہلاتے ہوئے دکھائیے دیے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے لگاتار ان کی صحت کو لے کر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔


’ڈیلی میل‘ نے بتایا کہ پوتن کریملن میں ایک ایوارڈ تقریب میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ اس دوران ان کے پیروں کو کانپتے ہوئے دیکھا گیا۔ ٹیلی گرام چینل جنرل ایس وی آر نے بتایا کہ حال ہی میں صلاحکاروں اور فوجی لیڈروں کے ساتھ جب پوتن ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد ڈیسک سے اٹھے تو انھیں کمزوری محسوس ہوئی اور چکر آنے شروع ہو گئے۔ پوتن کے پوسچر اور ان کے چہرے کو دیکھ کر صحت کے بارے میں کئی طرح کی باتیں کہی جانے لگیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یوکرین پر حملہ کے بعد سے ہی وہ بیمار چل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */