روس نے یوکرین کا F-16 لڑاکا طیارہ مار گرایا، روسی کمانڈر کا دعویٰ
روسی کمانڈر نے بتایا کہ ان کے S-300 ایئر ڈیفنس سسٹم نے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس آپریشن کے لیے کافی تیاری کی گئی تھی۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اب سنگین رخ اختیار کر رہی ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس جیٹ کا گرانا یوکرین اور امریکہ دونوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ F-16 امریکہ کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے۔ روس نے دعویٰ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے صرف دو میزائلوں سے لڑاکا طیارے کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
ٹی وی کو ایک انٹرویومیں ایک روسی کمانڈر نے بتایا کہ ان کے S-300 ایئر ڈیفنس سسٹم نے F-16 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یوکرین کو فراہم کردہ یہ لڑاکا طیارہ ان کا سب سے دلچسپ ہدف تھا۔ انہوں نے بتایا کہ S-300 نے دو میزائل فائر کیے جن میں سے پہلے نے طیارے کو نقصان پہنچا اور دوسرے نے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
روسی کمانڈر کا کہنا تھا کہ "ہم نے اس آپریشن کی تیاری میں کافی وقت صرف کیا، ہم اس کی نگرانی کر رہے تھے اور اس کا اندازہ لگا رہے تھے۔ دشمن کا دعویٰ تھا کہ یہ لڑاکا طیارہ مار گرایا نہیں جا سکتا، لیکن حقیقت میں یہ کسی بھی دوسرے طیارہ کی طرح آسمان سے گرجاتا ہے۔ یوکرین کو اگست 2024 میں F-16 ملنا شروع ہوئے تھے اور اس کے بعد سے اب تک چار طیارے کے نقصان کی تصدیق کر چکے ہیں۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔