آسمان ہوا سنسان: گلوبل ایئر ٹریفک پر روس-یوکرین اور اسرائیل-ایران جنگ کا سایا، تین جگہوں پر ’نو فلائی زون‘
’فلائٹ رڈار24‘ کے شیئر کیے گئے فضائی ٹریفک کے تازہ ترین اسنیپ شاٹ میں تین ایسے خالی علاقے دکھائی دیے ہیں جہاں فضائی آمد و رفت تقریباً نہ کے برابر ہے۔

تصویر ’ایکس‘@flightradar24
پوری دنیا اس وقت جنگ کے سایے میں ہے۔ ایک طرف روس اور یوکرین کے درمیان جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے وہیں دوسری طرف اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ ہفتے شروع ہوئی لڑائی نے دھماکہ خیز شکل اختیار کر لی ہے۔ دنیا بھر میں مچی اس ہلچل کے درمیان گلوبل ایئر ٹریفک بھی اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کی خوفناک حقیقت کی عکاسی کر رہی ہے۔
’فلائٹ رڈار24‘ کے ذریعہ حال ہی میں شیئر کیے گئے فضائی ٹریفک کے تازہ ترین اسنیپ شاٹ میں تین ایسے خالی علاقے دکھائی دیے ہیں جہاں فضائی آمد و رفت تقریباً نہ کے برابر ہے۔ یہ تینوں پیچ ایران، یوکرین اور تبت کے اوپر دیکھے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ عالمی ہوائی ٹریفک ابھی کیسی دکھائی دے رہی ہے۔ تین واضح وقفے ہوائی ٹریفک کو محدود کر رہے ہیں۔ یہ حالت روس-یوکرین جنگ اور اسرائیل-ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے 13 جون کو جب اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کی بارش کر دی تھی، جس میں جوہری تنصیبات، میزائل انفراسٹرکچر اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا تو ایرانی ہوائی علاقے میں بھی ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا تھا۔
’فلائٹ رڈار24‘ کے ایک ٹائم لیپس ویڈیو میں اسرائیلی ہوائی حملے کا فوری اثر صاف طور پر دکھایا گیا تھا جب ایرانی فضائی علاقے میں شہری ہوائی ٹریفک کو پوری طرح سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ویڈیو میں ایک تیز اور ڈرامائی تبدیلی دکھائی گئی، جس میں کمرشیل طیاروں نے ایرانی آسمان میں اسرائیلی ڈرونز اور میزائلس سے بچنے کے لیے تیزی سے اپنا راستہ بدل لیا، جس سے ملک کا ہوائی علاقہ تقریباً سنسان ہو گیا۔ طیارے ایرانی علاقے سے دور چلے گئے اور متبادل گلیاروں کی راہ اختیار کر لی۔
واضح رہے کہ روس-یوکرین جنگ اور اسرائیل-ایران کے درمیان جاری لڑائی کو لے کر پوری دنیا فکرمند ہے۔ اگر ان ملکوں کے درمیان جنگ مزید بڑھی تو دنیا بھر میں اس کا منفی اثر پڑے گا۔ اب جنگ میں بہتر تکنیک اور مہلک اسلحے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جنگ میں ڈرون اور میزائل کا استعمال ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تباہی دیکھی جا رہی ہے۔ ایئر اسپیس بند ہونے سے ایئر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوتا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔