روس نے کیف کے لیے امن کے منصوبے پر تبادلہ خیال نہیں کیا: روسی وزارت خارجہ

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قبل ازیں ماسکو کی جانب سے یوکرینی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی بیجنگ کی خواہش کا خیرمقدم کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا / Getty Images</p></div>

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا / Getty Images

user

یو این آئی

ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بیجنگ نے چیف چینی سفارت کار وانگ یی کے دورہ ماسکو کے بعد ماسکو کو یوکرین تنازعے کے "سیاسی تصفیے" کے لیے اپنے وژن سے آگاہ کر دیا، تاہم روس نے کیف کے لیے امن کے منصوبے پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ چینی شراکت داروں نے یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات کے ساتھ اس کے سیاسی حل کے لیے اپنے نقطہ نظر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تاہم روس نے واضح کیا کہ اس کی کسی مخصوص امن منصوبے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے قبل ازیں ماسکو کی جانب سے یوکرینی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی بیجنگ کی خواہش کا خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے بدھ کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور چینی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یی کے درمیان ملاقات کے بعد کہا کہ ہم یوکرینی بحران کے حل کے لیے چین کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آمادگی کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن ہم واضح طور پر دیکھتے ہیں کہ کیف کی آج کی حکومت آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وہ اپنا بوجھ نہیں اٹھا سکتے اور بین الاقوامی میدان میں ایک آزاد کھلاڑی نہیں ہیں۔


تاہم روسی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لاوروف نے چین کے ساتھ یوکرین پر تصفیہ کے منصوبے پر بات نہیں کی۔ زخارووا نے ایک تبصرہ میں کہا کہ ہم نے ’’چینی امن منصوبے‘‘ کے بارے میں کچھ مغربی سیاست دانوں کے بیانات اور میڈیا رپورٹس کو دیکھا ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح حقیقی تصویر کو مسخ کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔