ٹرمپ کا دعویٰ: روس اور یوکرین جنگ ختم ہونے والی ہے، ہند پاک جنگ بندی کا پھر لیا کریڈٹ

ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ روس اور یوکرین جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس اجلاس میں یورپی ممالک کے کئی رہنما شریک رہے۔ یہ اہم ملاقات ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد بلائی تھی۔ اس ملاقات میں ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر آپریشن سندور کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لینے کا اعادہ کیا۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ آپریشن سندور میں  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی  ان کی مداخلت کی وجہ سےہوئی تھی۔

ٹرمپ نے کہا، "میں نے 6 جنگیں ختم کیں اور میں نے سوچا کہ شاید یہ سب سے آسان ہو گی، یہ سب سے آسان نہیں ہے، یہ ایک مشکل جنگ ہے... ہندوستان پاکستان، ہم بڑے ممالک کی بات کر رہے ہیں، آپ ان جنگوں میں سے کچھ کو دیکھیں، آپ افریقہ میں جا کر دیکھیں، روانڈا اور کانگو - یہ 31 سال سے جاری ہے۔ان جنگوں میں ایران کی ایٹمی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا شامل نہیں ہے ۔ مجھے بہت یقین ہے کہ ہم اس جنگ کو ختم کر دیں گے۔"


ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا، "(روس اور یوکرین کے درمیان) جنگ ختم ہونے والی ہے۔ میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کب ختم ہوگی، لیکن جنگ ختم ہونے والی ہے اور یہ شریف آدمی (زیلنسکی)اسے ختم کرنا چاہتا ہے اور ولادیمیر پوتن بھی اسے ختم کرنا چاہتا ہے۔ میرے خیال میں پوری دنیا اس سے تھک چکی ہے۔ ہم اسے ختم کر لیں گے۔"

ٹرمپ نے کہا، "ہم یوکرین کے ساتھ کام کریں گے، ہم سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اگر امن ہے تو یہ طویل عرصے تک قائم رہے گا۔ ہم دو سال کے امن کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ہم نے روس کے ساتھ کام کیا ہے، ہم یوکرین کے ساتھ کام کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ کام کرے، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم امن قائم کر سکتے ہیں تو یہ کام کرے گا۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔