روس نے امریکہ پر یوکرین میں نامیاتی اسلحہ بنوانے کا لگایا الزام، یو این سیکورٹی کونسل کی ایمرجنسی میٹنگ طلب

روس کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں ملے دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی دفاعی محکمہ یوکرین کی تجربہ گاہوں میں نامیاتی اسلحوں کے ڈیولپمنٹ کے لیے فنڈ مہیا کرا رہا ہے۔

بائڈن-زیلینسکی-پوتن
بائڈن-زیلینسکی-پوتن
user

قومی آوازبیورو

روسی حکومت کی گزارش پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل (یو این ایس سی) نے جمعہ کو ایک ایمرجنسی میٹنگ طلب کی ہے۔ یہ میٹنگ اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دمتری پالینسکی کے ذریعہ عالمی باڈی سے ’یوکرین کے علاقہ میں امریکہ کی فوجی نامیاتی سرگرمیوں پر بحث‘ کرنے کے لیے ایمرجنسی میٹنگ بلانے کی گزارش کرنے کے بعد بلائی گئی ہے۔

دراصل ماسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی تجربہ گاہوں میں نامیاتی سالحوں کے ڈیولپمنٹ کے لیے امریکہ فنڈ مہیا کرا رہا ہے۔ روس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ملے دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے ذریعہ دی گئی رقم سے نامیاتی اسلحوں کی مینوفیکچرنگ یوکرینی تجربہ گاہوں میں کی گئی ہے۔ حالانکہ وزارت نے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت والے فوجی نامیاتی پروگرام کے تحت لویو، خرکیف اور پولٹاوا میں 30 سے زائد تجربہ گاہیں ایجنٹوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔


اس درمیان امریکہ نے الزامات کو خارج کر دیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے بدھ کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ یوکرین اور دیگر ممالک میں سالوں سے روسیوں کے ذریعہ بار بار لگایا گیا الزام ہے، جسے خارج کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم سبھی کو یوکرین میں روس کے ذریعہ کیمیائی یا نامیاتی اسلحوں کا ممکنہ طور پر استعمال کرنے پر نظر رکھنی چاہیے یا ان کا استعمال کرنے کے لیے ایک جھوٹی مہم چلانے پر محتاط رہنا چاہیے۔‘‘ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے جمعرات کو امریکی سینیٹ انٹلیجنس کمیٹی کو گواہی دیتے ہوئے روس کے الزامات کو جھٹ بتایا۔

جمعہ کو اپنے تازہ ویڈیو خطاب میں یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے بھی کہا کہ ان کے ملک میں کوئی کیمیائی یا اجتماعی تباہی کے دیگر اسلحے تیار نہیں کیے گئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں ایک اہم ملک، ایک اہم وطن کا صدر ہوں اور دو بچوں کا والد ہوں۔ میری زمین پر کوئی کیمیائی یا اجتماعی تباہی کے دیگر اسلحے تیار نہیں کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ اگر روس ہمارے خلاف ایسا کچھ کرتا ہے تو اس سے سب سے سخت پابندیوں کا جواب ملے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */