روس: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 28284 نئے معاملے، 551 افراد کی موت

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 551 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 567 افراد کی موت ہوئي تھی۔ اب تک ملک میں کورونا سے 54778 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: روس میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 28284 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 3050248 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک دن میں 29258 معاملے درج ہوئے تھے۔ فیڈرل کورونا رسپانس سینٹر نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

کورونا رسپانس سینٹر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 28284 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 85 مراکز میں ان متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 4240 متاثرین میں کوئی علامت نمودار نہيں ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3050248 ہوگئی ہے۔


ماسکو میں اس عرصے کے دوران 6620 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ میں 3761 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 551 اموات ہوچکی ہیں، جبکہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے 567 افراد کی موت ہوئي تھی۔ اب تک ملک میں کورونا سے 54778 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 24390 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ نیشنل پبلک ہیلتھ مانیٹرنگ سنٹرکے مطابق ملک میں کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک 8.9 کروڑ افراد کی جانچ کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔