سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر فساد، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کو جلانے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر اتر آئے اور زبردست احتجاج کیا

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر فساد
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر فساد
user

قومی آوازبیورو

اسٹاک ہوم: سویڈن کے شہر مالمو میں قرآن پاک کو جلانے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مسلمان سڑکوں پر اتر آئے اور زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران کئی املاک کو نذر آتش کر دیا گیا اور پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا، جس میں کئی پولیس افسران زخمی ہوئے ہیں۔

تشدد کی شروعات اس وقت ہوئی جب انتہائی دائیں بازو کی مہاجر مخالف سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی بے حرمتی کی گئی اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی گئی۔ مالمو کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ احتجاج جمعے کی سہ پہر تارکین وطن کے پس منظر والے افراد کے ایک محلے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد شروع ہوا، جس میں قرآن کی بے حرمتی کی ویڈیو آن لائن شیئر کی گئی۔


ڈنمارک کی مہاجرین مخالف پارٹی ہارڈ لائن کا رہنما راسموس پالوڈن اس ریلی میں شرکت کرنے والا تھا، جس میں قرآن کو جلانے کا واقعہ پیش آیا مگر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پالوڈن پر دو سال کے لیے سویڈن میں داخلے پر پابندی عائد تھی مگر وہ اس کے باوجود وہاں جانے کے لئے نکل پڑا۔

مالمو پولیس کے ایک اور ترجمان کالے پرسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ حکام اس بارے میں آگاہ تھے کہ راسموس پالوڈن قانون کو اپنے ہاتھوں میں لے سکتا ہے۔ دریں اثنا راسموس پالوڈن کی گرفتاری کے باوجود ریلی کا انعقاد ہوا اور اسی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Aug 2020, 8:39 AM
/* */