برطانیہ کے شہر میں چوہوں کی دہشت، کچرا اٹھانے کے سسٹم میں تبدیلی نے لوگوں کے لیے نئی مصیبت کھڑی کر دی

ناردن ٹاؤن میں چوہے اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ گھروں کے آس پاس مر کر سڑنے لگے ہیں۔ کچھ چوہوں کے سائز تو بلّی کے سائز کے ہیں۔ حال ہی میں ایک چوہا پکڑا گیا جس کا سائز 21 انچ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز تجزیہ

یو۔کے کے ناردن ٹاؤن میں چوہوں نے دہشت مچا رکھی ہے۔ دراصل یہاں لوگوں نے شہر سے گندگی کم کرنے کے لیے جیسے ہی کچرا اٹھانے کے سسٹم میں تبدیلی کی، ویسے ہی ان کے سامنے ایک نیا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ پورے شہر میں چوہوں کی دہشت بڑھ گئی۔ چوہے اتنے زیادہ ہو گئے کہ گھروں کے آس پاس مر کر سڑنے لگے ہیں۔ چوہے گھروں میں ٹوائلٹ سیٹس کے اندر تک دکھائی دے رہے ہیں۔

’ڈیلی اسٹار‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شہر کے ایک پیسٹ کنٹرولر جیمی لارینس بتاتے ہیں کہ مقامی انتظامیہ کی طرف سے جو ریڈ کار اور کلیو لینڈ علاقوں میں جو کیڑوں کے کنٹرول میں کمی کی گئی، اس کے سبب چوہے اکثر دن دہاڑے اِدھر اُدھر بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ کیٹ کنٹرول میں کی گئی کمی، کوڑے دانوں کی کمی اور لوگوں کی طرف سے کوڑے کو اِدھر اُدھر پھینکنے کو بتایا ہے۔


یہاں کے حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کچھ چوہوں کے سائز تو بلّی کے سائز کے ہیں۔ حال ہی میں ایک چوہا پکڑا گیا ہے جو بلّی جیسا ہے۔ علاقے کے پیسٹ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ انہوں نے قریب 21 انچ کے سائز کا ایک چوہا پکڑا ہے جس کا قد تقریباً گھریلو بلّی کے سائز سے بھی بڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2024 میں مڈلسبرو کاؤنسل نے کوڑے دان کے کلیکشن کو گھٹا دیا تھا، کاؤنسل نے پرائیویٹ پیسٹ کنٹرول میں بھی روک لگا دی تھی۔ مڈلسبرو میں لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں چاروں طرف چوہوں سے پریشانیاں ہو رہی ہیں، ان کے مطابق چوہے گھر کے پاس گارڈن میں اور یہاں تک کہ کئی مرتبہ دروازے کے سامنے مرے ہوئے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہے اِدھر-اُدھر دوڑتے رہتے ہیں اور بلّی کے قد کے برابر ہوتے ہیں۔


مڈلسبرو کاؤنسل کے ایک افسر کے مطابق لوگوں کے ذریعہ جو بھی گھر کا کچرا ہے اسے ٹھیک سے ڈسپوز نہیں کیا جاتا ہے۔ کھانے کی چیزوں کو لوگ زمین پر چھوڑ دیتے ہیں اور ایسی ہی کئی چیزوں کی وجہ سے لوگوں کو چوہوں کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق کاؤنسل کے پاس کاؤنسل کی زمین پر کیڑوں پر قابو پانے کے لیے ایک الگ سے پیسٹ کنٹرولر آفیسر ہیں، کیڑوں سے بچنے کے لیے ان کے پاس آن لائن جانکاری دستیاب ہے اور وہ اس مسئلہ سے نپٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔