اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج

اسرائیلی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام تل ابیب میں 80 ہزار سے زائد مظاہرین نے احتجاج کیا۔ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج، تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج، تصویرGettyImages

user

یو این آئی

یروشلم: اسرائیل میں نئی حکومت کے عدالتی نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات نافذ کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا، اسرائیلی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کی شام تل ابیب میں 80 ہزار سے زائد مظاہرین نے احتجاج کیا۔ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ اس مظاہرے کو حالیہ برسوں میں ملک میں ہونے والے سب سے بڑے مظاہروں میں سے ایک کہا جا رہا ہے۔

تل ابیب میں مظاہرین ’’پاگل پن بند کرو - ہمارے ملک کے لیے لڑو‘‘ اور صدر اسحق ہرزوگ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کے وزیر انصاف یاریو لیون نے گزشتہ ہفتے کئی اصلاحات کا اعلان کیا، جس میں پارلیمنٹ کو معمولی اکثریت سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججوں اور وزارتوں میں قانونی مشیروں کی تقرری میں سیاستدانوں کا زیادہ اثر ہوگا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات ملک میں سپریم کورٹ اور جمہوریت کو کمزور کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔